ایک نیوز: وزارت داخلہ نےخدیجہ شاہ کو امریکی قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دی ہے۔ وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی قونصلیٹ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
خدیجہ شاہ کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت خارجہ کے ذریعے وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد خدیجہ شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما پولیس سے بچنے کیلئے کئی روز تک روپوش بھی رہی تھیں۔