پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

ایک نیوز: نگراں پنجاب حکومت آئندہ ہفتے بجٹ کا اعلان کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب 12جون کوبجٹ پریس کانفرنس کرینگے۔ذرائع محکمہ پنجاب کا کہنا ہےکہ آئندہ بجٹ 4 ماہ کا ہوگا۔4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کیلئے426 ارب روپے رکھنے کی تجویز  کی گئی ہے۔300 ارب روپے مقامی ذرائع اور 126 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل کیے جائینگے۔آئندہ سال ک بجٹ1200ارب کے لگ بھگ رکھے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔تتخواہوں اور پنشن کی مد میں300 ارب رکھنے کا امکان ہے۔ جاری اخراجات550 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ ڈالر کی قیمت290 سے 295 روپے کو مد نظر رکھ کر بنایا جائیگا۔سرکاری ملازمتوں اور نئی گاری ،خریداری ،دفاتر کی تزئین و آزمائش پر بھی پابندی رہے گی۔