اسحاق ڈارنےاقتصادی سروے2022-23 پیش کردیا

Jun 08, 2023 | 15:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملاقات ہوئی،معاشی ٹیم نے وزیرِ اعظم کو اقتصادی سروے برائے مالی سال 2022-23 پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کی گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہا.گزشتہ حکومت کے چھوڑے گئے معاشی چیلنجز اور تاریخی سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدنات قابلِ ستائش ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا اور وزارت خزانہ کے اہلکاروں نے شرکت کی.

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی،چھوٹے کسانوں کو اعلی معیار کا بیج اور خودکار زرعی مشینری سے لیس کیا جائے گا،آئندہ بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے،فی ایکڑ ذیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو حکومت انعام سے بھی نوازے گی.

دوسری جانب کل بجٹ اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے،اتحادی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہوگا۔

وفاقی کابینہ اپنے خصوصی اجلاس میں  2023-24 کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں 2بجے دوپہر منعقد ہوگا،قومی اسمبلی کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینٹ میں بجٹ دستاویزات پیش کریں گے،سینٹ کا اجلاس کل شام 6 بجے منعقد ہوگا،سینٹ اجلاس میں بجٹ سفارشات کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھجوادیا جائے گا،بجٹ کے حوالے سےسینٹ سفارشات پر حکومت عملدرآمد کی پابند نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں