ایک نیوز: بجٹ 2023-24 میں تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں کے لیئے 82 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق صنعتی ترقی کے لیئے سب سے کم بجٹ 4 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونکیشن کے لیئے سب سے بڑی رقم 263 ارب 60 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے۔سماجی خدمات کے لیئے 241 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور آب رسانی کے لیئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حلقہ جات کے ترقیاتی پروگرام کے لیئے 90 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ توانائی کے منصوبوں کے لیئے 86 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں کے لیئے 82 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیئے 60 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور سابقہ فاٹا کے علاقوں کے لیئے 57 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پیداواری سیکٹر کے لیئے 49 ارب 60 کروڑ روپے ،فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے لیئے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سائنس اور آئی ٹی سیکٹر کے لیئے 33 ارب 70 کروڑ روپے، صحت کے شعبے کے لیئے 22 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئےہیں۔ اس کے علاوہ انتظامی امور کے لیئے 16 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔