ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما فواد چودھری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق علیم خان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز منعقدہ عشائیے میں فواد چودھری نے شرکت کی تھی، جس کے بعد انہیں جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں مرکزی عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جہانگیر ترین اور نہ اس گروپ کے کسی رہنما سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔ جہانگیر سے ملاقات کی برسوں پرانی تصویر چلائی جا رہی ہیں۔