ڈپٹی گورنرکی فاتحہ خوانی کے دوران دھماکا، 15 جاں بحق

afghanistan blast
کیپشن: afghanistan blast
سورس: google

 ایک نیوز : افغانستان میں بم دھماکے میں جاں بحق نائب گورنر کی فاتحہ کی تقریب کے دوران مسجد میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 یادرہے افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے قائم مقام گورنر اور مستقل نائب گورنر دو روز قبل کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

 رپورٹ  کے مطابق بدخشاں صوبے کے قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔

مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں ہیں تاہم اس کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔