دل کے دورے ہفتے میں کس دن زیادہ پڑتے ہیں؟ جدید تحقیق

Jun 08, 2023 | 13:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: دل کے دورے کا امکان پیر کو زیادہ ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برٹش کارڈیو ویسکولر سوسائٹی کانفرنس میں پانچ جون 2023 کو پیش کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کسی بھی ہفتے میں دفتری کام کے پہلے دن باقی دنوں کے مقابلے میں دل کے سنگین دورے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔بیل فاسٹ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر ٹرسٹ اور رائل کالج آف سرجنز کے ڈاکٹروں نے آئرلینڈ میں 10,528 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جو  2013 اور 2018 کے درمیان انتہائی سنگین دل کے دورے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
دل کے دورے کی اس قسم کو ’سیگمنٹ ایلیویشن مائیوکارڈیل انفارکشن کا نام دیا جاتا ہے۔ دل کی یہ میڈیکل کنڈیشن اس وقت ہوتی ہے جب دل کی ایک بڑی شریان مکمل طور پر بلاک ہو جاتی ہے۔حققین نے کام کے ہفتے کے آغاز میںے دل کے دوروں کی شرح میں اضافہ دیکھا ۔اتوار کو بھی توقع سے نسبتاً زیادہ  لوگوں کو دل کے دورہ  پڑے ۔سائنس دان ابھی تک اس بات کی پوری طرح وضاحت کرنے سے قاصر ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
اس سے پہلے کی گئی سٹڈیز سے بھی پتہ چلتا ہے کہ پیر کے دن دل کے دورے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔  برطانیہ میں ہر سال سیگمنٹ ایلیویشن مائیوکارڈیل انفارکشن  کی وجہ سے 30,000 سے زیادہ مریض ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں