ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور جہانگیر ترین کی جلد ملاقات کے لیے کوششیں تیز ،قائد ن لیگ کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی جہانگیر ترین برطانیہ کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ اور ن لیگ کے پس پردہ رابطوں میں دونوں رہنماوں کی ملاقات کا فیصلہ،قائد ن لیگ کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی جہانگیر ترین برطانیہ کا دورہ کرینگے،جہانگیر ترین اور میاں نواز شریف کی ملاقات میں سیاسی و انتخابی اتحاد سے متعلق گفتگو ہوگی،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور جہانگیر ترین کی جلد ملاقات کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے لیے حمایت یا ٹکٹس کی گارنٹی کے خواہشمند ہیں،مسلم لیگ ن سے الائنس یا سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےاہم مشاورت ہوگی۔