ایڈوکیٹ کی گمشدگی پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ جاری

 ایڈوکیٹ کی گمشدگی پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ جاری

ایک نیوز: ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی گمشدگی پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بیان سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار  کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ بار ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی گمشدگی کو گہری تشویش سے دیکھتی ہے۔سپریم کورٹ بار  اپنے کسی رکن کی گمشدگی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ وکلاء کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایسوسی ایشن مزید زور دے کر کہتی ہے کہ ملک کا ہر شہری قانون کے یکساں تحفظ کا حقدار ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سب کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے پیشے کو بغیر کسی خوف، احسان اور ایذاء کے انجام دیں۔ آئین کے تحت ہر شہری کے بنیادی حقوق محفوظ ہیں اور کسی کو ان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔ اس طرح  کی گمشدگی بنیادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض ہے کہ وہ اس معاملے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات  کریں۔