جلاؤ گھیراؤ کیس، میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Jun 08, 2023 | 13:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:کلمہ چوک پر کینٹینر جلانےاور تھوڑ پھوڑ گھیراو جلاو  کیس میں عدالت نے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ۔

رپورٹ کےمطابق میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، میاں محمود الرشید کی حاضری مکمل کی گئی۔ انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے میاں محمود الرشید کےجسمانی ریمانڈ کی مزید استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔ 

میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک پر کنٹینر نزر آتش کا الزام ہے ۔  میاں محمود الرشید کو تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ نمبر 1078/23 میں طلب کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ میاں محمود الرشید  جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیلیے کارکنان کو اکسایا تھا۔

مزیدخبریں