خدیجہ شاہ کیس:امریکی سفارتخانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی،دفتر خارجہ

خدیجہ شاہ کیس:امریکی سفارتخانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی،دفتر خارجہ
کیپشن: خدیجہ شاہ کیس:امریکی سفارتخانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی،دفتر خارجہ

ایک نیوز: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق میں سرکاری حکام، بزنس کمیونٹی سے ملاقات اور زیارات کا بھی دورہ کیا،پاکستان نے عراق میں بحالی  امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیر خارجہ نے نجف سے آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے بھی ملاقات کی۔وزیر خارجہ  نے عراق مین بحالی و تعمیر نو میں پاکستانی حمایت کا اعلان کیا۔عراق میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کاافتتاح بھی کیا گیا،وزیر مملکت حنا ربانی کھر  ناروے, سویڈن, ڈنمارک اور بلجئیم کے دورے پر ہیں۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی فیڈیشن کے دورے پر ہیں۔چیئرمین سینٹ  نے اعلی روسی حکام اور دوما کے چئیرمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔