ایک نیوز: سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہاشم ڈوگر نےسماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیموکریٹس گروپ ختم ہو چکا،سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے کریں،سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا،آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔
یاد رہے کہ ہاشم ڈوگر اور مراد راس نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان پرمشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، تاہم مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔