ایک نیوز: پی ٹی آئی کے 15 کونسلروں نے کارکنوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیات نے پبلک سیکریٹ مسلم لیگ ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ9 مئی کے افسوسناک اور دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ شدت پسندی گھیراؤ جلاؤ ملکی املاک پر حملوں کی سیاست کے حمایت نہیں کرتے،تحریک انصاف کے ذمہ داروں کا طرز عمل قابل افسوس ناک ہے۔ افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔
شرکاءنے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملک دشمن سرگرمیوں سے تنگ آکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے،مسلم لیگ ن کے ایم این اے احسان الحق باجوہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اورمسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں اپناکردار ادا کریں گے۔