اہم پیشی،بھاری نفری کاگشت،ریڈزون سیل،قیدی وین بھی پہنچ گئی

اہم پیشی،بھاری نفری کاگشت،ریڈزون سیل،قیدی وین بھی پہنچ گئی
کیپشن: اہم پیشی،بھاری نفری کاگشت،ریڈزون سیل،قیدی وین بھی پہنچ گئی

ایک نیوز: راولپنڈی،اسلام  آباد میں  پولیس اور رینجر کی بھاری نفری کا گشت،قیدی وین، واٹر کینن بھی پہنچ گئی، ڈی چوک، پارلیمنٹ کے داخلی  راستے  بند ۔ ریڈ زون سیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف آج  پیش ہونگے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔