صدر مملکت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نےاعتراض اُٹھا دیا

صدر مملکت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نےاعتراض اُٹھا دیا
کیپشن: صدر مملکت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نےاعتراض اُٹھا دیا

ایک نیوز: رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی صدر مملکت کی نااہلی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جاسکتا،درخواست میں عوامی مفاد سےمتعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

اعتراض میں کہا گیا کہ 184(3)کے استعمال سے متعلق نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزارنےمتعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست تحریرکرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔