بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہےی کہ بحیرہ عرب میں موجودہ شدید سمندری طوفان سے  فی الحال پاکستان کی کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 1200 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے،طوفان بپر جوائے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان سے فی الحال پاکستان کی کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں۔کراچی میں سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی آگئی ہے اور  شہر میں ہلکے بادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ سوات،ابیٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ، کرم اورکو ہستان میں بارش کا امکان ہے۔بارکھان، موسی خیل،لسبیلہ، خضدار، زیارت میں بھی  بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ  سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہوراور  راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بہاولنگر،بہاولپور، ملتان، راجن پور،ساہیوال میں بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور  ژالہ باری کا امکان موجود ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے  گا اور جنوبی ،مشرقی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔