ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے پراسس کو خفیہ رکھا ہوا ہے، ہم کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جتنے ہیں اتنا ہی گنا جائے، ایک زیادہ نہ کم، لیکن 2017 کی مردم شماری کا حصہ ویب سائٹ سے اُڑا دیا اور سندھ حکومت کا عملہ اس پورے پراسس میں شریک رہا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اور 10 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 11 جون کو امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی 12 جون کو آر او کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
اس کے علاوہ 13جون کو اپیلیٹ اتھارٹی حتمی فیصلہ جاری کرےگی، 14 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 15جون کو کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔