ایک نیوز:سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق آج سے امیدوار کاغذات نامزدگی وصول کر سکتے ہیں، 9 اور 10 جون کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ 11 جون کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی،12 جون کو ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکے گی۔اسکروٹنی، اعتراضات اور اپیلوں کی شنوائی کے بعد 14 جون کو حتمی فہرست جاری ہو گی جس کے بعد 15 جون کو انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی
سندھ کی 22ڈسڑکٹ کونسلز میں چیئرمین وائس چیئرمین کےلیےالیکشن ہونگے۔ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن 5میونسپل کارپوریشنز میں میئر ڈپٹی میئر کے الیکشن ہوناہیں،سندھ کی 36میونسپل کمیٹیز کی چیئرمین وائس چیئرمین نشست پر امیدوار مدمقابل ہونگے۔کراچی میں25دیگر5اضلاع کے20 ٹاونز میں چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔