رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا
کیپشن: رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا

ایک نیوز: رواں مالی سال 2022-23 کا اقتصادی سروے آج ساڑھے 4بجے پیش کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز اقتصادی سروے کے اعدادو شمار سامنے لے آیا۔اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال ملکی معیشت کو سیلاب جیسے قدرتی آفات کا سامنا رہا،سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ 0.3 تک ریکارڈ ہوئی،روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کموڈیٹی پرائس میں اضافہ ریکارڈ ہوا،کموڈیٹی پرائس میں اضافہ کے باعث مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک ریکارڈ ہوئی،رواں مالی سال جی ڈی پی کا حجم 84 ہزار 6 سو ارب سے زائد  ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال زراعت کے شعبے کی گروتھ 4.40 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 1.55 فیصد ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کے دوران لائیو اسٹاک کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی،گزشتہ مالی سال کے دوران لائیو اسٹاک کی شرح نمو 3.26 فیصد رہی تھی،جنگلات کی شرح نمو 3.9 فیصد، ماہی گیری کی شرح نمو 1.4 فیصد رہی،معدنیات کے شعبے کی شرح نمو منفی 4.4 فیصد، مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 3.9 فیصد رہی،بڑے صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی 7.9 فیصد، تعمیرات کے شعبے کی گروتھ منفی 5.5 فیصد رہی،انڈسٹری سیکٹر  کی شرح نمو 2.9 فیصد، خدمات کی شرح نمو 0.85 فیصد رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا متعین ہدف بھی نہ حاصل ہو سکا،رواں مالی سال جولائی سے مئی 25 ارب 36 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہی،اہم فصلوں کی پیداوار کی گروتھ منفی 3.2 فیصد، کاٹن جننگ کی گروتھ منفی 23 فیصد رہی،رواں مالی سال کے دوران رئیل اسٹیٹ شعبے کی گروتھ 3.72 فیصد ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کے دوران فی کس آمدن 1558 ڈالر ریکارڈ کی گئی،ملکی معیشت میں انڈسٹریل ایکٹویٹی کا حجم 17 ہزار ارب روپے سے زائد رہا،ایگریکلچر، جنگلات اور فشنگ شعبے کا مجموعی حجم 19 ہزار ارب روپے سے زائد ہے،ملکی معیشت میں سروسز کے شعبے کا حجم 43 ہزار روپے سے زائد ریکارڈ ہوا،ملکی معیشت میں انڈسٹریل ایکٹویٹی 21.68 فیصد، سروسز سیکٹر 54.27 فیصد شراکتدار ہے،ملکی معیشت میں ایگریکلچر، جنگلات اور فشنگ کا شعبہ 24.05 فیصد شراکتدار ہے۔