ایک نیوز: لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔
رپورٹ کے ماطبق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز آٹھویں روز بھی بند ہیں جس سےمریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ صحت اور ہسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام ہے جس سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
مریضوں نے سرکاری اسپتالون کی او پی ڈیز کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مریضوں کی سنوائی کہیں نہیں ہے، بار بار ہسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں لیکن علاج نہیں ہورا ہے۔
واضح رہے کہ 31 مئی کو چلڈرن ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ایک سالہ بچی کے لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی تھی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر کے احتجاج شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔