ایک نیوز:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمران خان شہید ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سوات مینگورہ میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔
محکمہ پولیس کے پبلک ریلشن افسر کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بینک کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔پولیس حکام نےمزید بتایا کہ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
سوات مینگورہ میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ pic.twitter.com/j2FpPDyUDo
— KP Police (@KP_Police1) June 8, 2023
واضح رہے کہ اپریل کے اوئل میں کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔اس سے قبل مارچ کے آخر میں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں دو اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔