ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ:پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ

Jun 08, 2023 | 10:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر کونسل خواجہ حارث ہیں۔وکیل خواجہ حارث آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، توشہ خانہ کیس پر اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو ہائی کورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

مزیدخبریں