کراچی: ابراہیم حیدری سےکالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Jun 08, 2023 | 08:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے ابراہیم حیدری سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے ابراہی حیدری سے چندہ جمع کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کرتا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم  کے لیے فنڈ جمع کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے چندےکی رسیدیں اور رقم برآمد کی گئی ہے، ملزم دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے افغانستان جانا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں