ایک نیوز: کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔
کینیڈین حکام کے مطابق کینیڈا میں 400 سے زیادہ مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے،250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے امریکا کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 10 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ آگ لگنے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا اور سب سے بڑے شہر ٹورانٹو میں بھی ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے۔
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔