ایک نیوز: ہیتھرو ایئر پورٹ کے سکیورٹی سٹاف نے رواں ماہ ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا۔ برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے دو ہزار سٹاف نے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کےلیے رواں ماہ کے آخر سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال سے ہیتھرو ایئرپورٹ کا ٹرمینل 3 اور 5 متاثر ہوگا۔ پہلی ہڑتال 24 اور 25 جون کو اور آخری 24 سے27 اگست تک کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیاں، سکولوں کی تعطیلات اور اگست کے مہینے کے دوران بینکوں کی تعطیلات ایئرپورٹ کی ہڑتال سے متاثر ہوں گی۔