موٹروے ایم 2: کار میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

موٹروے ایم 2: کار میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق
کیپشن: Motorway M2: 5 people died due to car fire

ایک نیوز: موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک کار کو آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار کار اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،جس سے اس کا پیٹرول ٹینک پھٹ گیا اور کار نے آگ پکڑ لی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔