بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل میں ہونے والے فیصلے مسترد کردیے

Jun 08, 2023 | 01:32 AM

ایک نیوز: وفاق اور بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، صوبائی حکومت نے ملک بھر میں رات 8 بجے مارکیٹس بند کرنے سمیت قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تو فیصلے کیسے قبول کرے گی، ہم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ای سی اجلاس سے متعلق واضح موقف پیش کیا تھا۔

بابر خان یوسفزئی نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کئے پورے نہیں کئے، صوبے کی تاجر برادری بھی رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر چکی ہے، تاجر برادری کسی صورت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کریں، صوبہ اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے، وفاق صوبے کو اپنا ہی حق نہیں دے رہا۔

مزیدخبریں