ایک نیوز : ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی پی ایس جی سے معاہدہ ختم ہونے پر امریکی فٹ بال کلب انٹرمیانی کو جوائن کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق لیونل میسی سعودی کلب کی پُرکشش پیش کش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔
میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔اسٹار فٹبالر نے 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔