ایک نیوز :آب و ہوا میں موجود تپش کو جذب کرنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح میں گزشتہ ماہ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جس نے 40 لاکھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی کاربن ڈائی آکسائیڈ 424 پارٹس تک پہنچ گئی ہے جو کہ 40 لاکھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔
کیلی فورنیا کی سان ڈیاگو یونیورسٹی میں نیشنل سمندری اور ماحولیات کی نیشنل ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) اور اسکرپس انسٹی ٹیوٹ آف اوشی اینوگرافی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی آب و ہوا میں مقدار کو جانچنے کے طریقہ کار keeling curve میں سالانہ اضافہ اب تک سب سے بڑا اضافہ ہے۔
این او اے اے کے ایڈمنسٹریٹر ریک اسپنراڈ نے کہا کہ ہر سال ہم انسانی سرگرمیوں کے براہ راست نتیجے کے طور پر اپنے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں اضافہ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اردگرد گرمی کی لہروں، خشک سالی، سیلاب، جنگل کی آگ اور طوفانوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ ہمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ آلودگی کو کم کرنے اور اس کرہِ ارض کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔