واٹس ایپ نے 'تصاویر' کیلئے 2 حیرت انگیز فیچرز پیش کردیئے

واٹس ایپ نے 'تصاویر' کیلئے 2 حیرت انگیز فیچرز پیش کردیئے
کیپشن: WhatsApp introduced 2 amazing features for 'Photos'

ایک نیوز : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے مزید دو فیچرز پیش کردیے جس سے کئی افراد کی مشکل آسان ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والی صارفین کے لیے 'کراپ ٹول' متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب بھیجی جانے والی تصاویر کو کراپ کیا جاسکے گا۔یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو میسر تھی تاہم اب اسے ویب کے ورژن کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس سے یہ فیچر سمجھنے میں مزید آسانی ہوگی۔

جب صارف کوئی بھی تصویر کسی چیٹ میں بھیجنے کے لیے سلیکٹ کرے گا تو اس کے پاس تصویر میں دکھائے گئے آپشنز نظر آئیں گے، ان ہی میں سے ایک آپشن کراپ کا بھی ہوگا۔صارف اپنی مرضی کے مطابق تصویر میں ایڈیٹنگ کرکے بھیج سکے گا۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے 'ایچ ڈی فوٹوز' کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔