گرمی سے بچاؤ کیلئے  ناریل پانی سے بنے مشروبات پینے کا مشورہ 

Jun 08, 2023 | 00:04 AM

ایک نیوز :ماہرین صحت نے گرمی سے گرمی سے بچاؤ کیلئے  ناریل پانی سے بنے یہ 4 مشروبات پینے کا مشورہ دیدیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ کچھ دنوں میں ہیٹ ویو سے متعلق بھی خبردار کیا گیا ہے، ایسے میں اپنی غذا میں ایسی چیزیں شامل کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا جو جسم کی گرمی کو ختم کرتی ہیں۔ان غذاؤں میں ناریل پانی سرِ فہرست ہے جو ناصرف گرمی کا توڑ ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے، پوٹاشیم کے خزانے سے بھرپور ناریل پانی ان افراد کے لیے بہترین ہے جنہیں گردوں کے مسائل ہیں یا جن کے گردوں میں پتھری ہوجاتی ہے۔ناریل کا پانی دل کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے،  ذیا بیطس کے مریضوں کو ناریل کا پانی پینا چاہیے،  اس میں موجود میگنیشیم ٹائپ 2 ذیابیطس اور پری ذیابیطس والے مریضوں کے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو ناریل پانی کے کچھ ایسے مشروبات بتائیں گے جسے پی کر آپ گرمی سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گے۔

1) کلاسک لیمونیڈ
ایک گلاس ناریل پانی، ایک چمچ شہد، ایک چٹکی نمک، ایک چٹکی کالی مرچ، آدھا لیمو (یا حسبِ ذائقہ)ان تمام اجزا کو ایک ساتھ ملائیں اور پیش کریں، یہ مشروب گرمی کے توڑ کے لیے بہترین ہے، اس سے آپ کے جسم پر گرمی دانے بھی نہیں ہوں گے۔

ایک گلاس ناریل پانی، ایک چھوٹا کپ اسٹرابیری کٹی ہوئی، ایک چمچ شہدْڈالیں۔ان تینوں اجزا کو بلینڈر میں ڈال کے اچھی طرح مکس کریں اور گرمیوں میں ہلکی پھلکی  یہ سموتھی انجوائے کریں۔

3) آم اور ناریل کا پانی کے ساتھ مشروب

مزیدخبریں