سدھو موسے والا کوکتنے قاتلوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا ، پتہ چل گیا

Jun 08, 2022 | 20:15 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز :دہلی پولیس نے کہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں لارنس بشنوئی ملوث ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لارنس بشنوئی سدھوموسے والا کے قتل کامرکزی ملزم ہے تاہم اس نے ابھی تک قتل کا اعتراف نہیں کیا ۔ یادرہے لارنس بشنوئی اس وقت دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کاٹ رہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے کینیڈا میں مقیم گولڈی برار سے رابطے ہیں۔ پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کو کم ازکم 10 شوٹرز نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
دوسری طرف لارنس بشنوئی نے ٹاپ اسٹار سلمان خان اور ان کے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کو کوئی بھی دھمکی آمیز خط بھیجنے سے انکار کیا ہے۔
مزیدخبریں