سوزوکی پاکستان کی جانب سے عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2019 سے 2021 تک تمام ماڈلز کے گاڑی کے مالکان کو فوری طور پر فیول لائن تبدیل کروانے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر نومبر میں فیول لائن میں خرابی کے باعث سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی ڈیلیوری روک دی تھی جس کی وجہ سے ڈیلیوری ایک سے دو ماہ تک تاخیر کا شکار رہی۔
2019 سے 2021 تک کے ماڈلز کے لیے سروس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں گاڑی کی فیول فلر لائن کو تبدیل کیا جائے گا۔‘
سوزوکی کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ فیول فلر لائن زنگ آلود ہونے اور لائن میں سوراخ ہونے کا خدشہ ہے۔‘
کمپنی نے مذکورہ گاڑی مالکان کو فیول لائن تبدیل کروانے کے لیے فوری طور پر ڈیلر شپ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ سوزوکی پاکستان نے 2019 میں آلٹو گاڑی پاکستان میں اسمبل کرنے کا آغاز کیا تھا۔ آلٹو پاکستان میں اسمبل ہونے والی پہلی 660 سی سی گاڑی ہے۔