لاہور ہائیکورٹ سے دعا زہرہ کے والدین کیلئے بری خبر

Jun 08, 2022 | 15:56 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا.
دعا زہرہ کی ساس کو ہراساں کرنے کی درخواست کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔
رجسٹرار آفس نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کردی جبکہ دعا زہرہ کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا آرڈر کی کاپی بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
مہندی علی کاظمی نے ظہیر کی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے اس لیے لاہور ہائیکورٹ کی درخواست اب غیر فعال ہوچکی ہے اور بیٹی کو اب لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت زیر سماعت درخواست کو مسترد کرے۔
واضح رہے کہ دعا زہرہ کی ساس نور بی بی کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست زیر سماعت ہے۔
مزیدخبریں