ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی
ایک نیوز نیوز: بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے کے لئے ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی، ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور دواؤں کی سپلائی بہتربنائی جائے گی۔بالخصوص حمل اور بچے کی پیدائش کے دوران بچوں اور خواتین کے لیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات میں پیش قدمی جاری ہے اور مزید بہتر بنائی جائے گی
یہ پروگرام تین اہم شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت صوبائی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں بہتری کے ذریعے تمام طبقات کو فائدہ پہنچائے گا، 20 ایسے اضلاع میں جو صحت اور غذائیت کی خدمات تک کم سے کم رسائی کا شکار کی صورت حال میں بہتری لائی جائے گی۔