مراد سعید کی بنی گالہ کے باہر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Jun 08, 2022 | 14:50 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز:‌ سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ مراد سعید بنی گالہ میں موجود کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا جذبہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ایک شاٹ پر زوردار ہٹ لگائی جیسے وہ پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف لگایا کرتے تھے۔
مزیدخبریں