ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 12 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔ مسافر ویگن میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔