ژوب میں المناک حادثہ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے22 افراد ہلاک

ژوب میں المناک حادثہ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے22 افراد ہلاک
ایک نیوز نیوز: قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سےبچوں اور خواتین سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 22ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 12 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔ مسافر ویگن میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔