خیبرپختونخوا میں "شہباز اسپیڈ" سے سستے آٹے کی فراہمی شروع

Jun 08, 2022 | 12:39 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے فوری ریلیف کا آغاز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر شہباز اسپیڈ سے 40 روپے کلو سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کو فوری سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کیلئے 100 موبائل اسٹورز آج سے باقاعدہ فعال ہوگئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ بتدریج وسیع کرتے ہوئے پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔
ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں 50 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ہیں، جن میں سے 22 ہزار 70 تھیلے ایبٹ آباد اور پشاور میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔ اس سلسلے میں دونوں زونز میں الگ الگ موبائل اسٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کے لیے 13 جون تک موبائل اسٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کردی جائے گی جب کہ 9 جون تک صوبے میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کردیں گے، جن کی تعداد 17 جون تک بڑھا کر 500 کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد کردی جائے گی۔
مزیدخبریں