پیٹرول اور بجلی مہنگی ہونے اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد ملکی معیشت ہچکولے کھارہی ہے. ایسے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے.
ایک بار پھر درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے. جس کے بعد درجہ اول گھی کی قیمت 546سے بڑھ کر 566 روپے ہوگئی ہے.
اسی طرح درجہ دوم گھی کی قیمت میں 20روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد درجہ دوم گھی 520روپے کلو سے بڑھ کر سے540روپے کلو ہو گیا.