صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی  

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی  
کیپشن: The President approved the Election Amendment Bill 2024

 ایک نیوز:صدر مملکت  آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت الیکشن ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں ،ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی ،

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل، ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا۔  

واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا۔