بحرین میں تعینات کنٹری مینجر کی گرفتاری کے معاملے پر پی آئی اے کا ردعمل 

بحرین میں تعینات کنٹری مینجر کی گرفتاری کے معاملے پر پی آئی اے کا ردعمل 
کیپشن: PIA's response to the issue of the arrest of the country manager posted in Bahrain

ایک نیوز:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بحرین میں تعینات منیجر کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر پی آئی اے کی جانب سے بھی اپنا مؤقف جاری کردیاگیا ہے۔

   پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا ہے جس کے بعد مسافروں سے رابطہ کر کے انہیں رہ جانے والا سامان پہنچا دیا جاتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحرینی  سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایئر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا جبکہ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے، پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور مسلسل رابطے میں ہے، ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

   پی آئی اے نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کیلئے مامور کیا جبکہ وہاں کے وکیلوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔  

History

Close |

Clear History