بجلی کے صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ 

بجلی کے صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: Decision to bill electricity consumers using the old method

ایک نیوز: بجلی کے صارفین سے اوور بلنگ کا معاملہ ،حکومت نے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کر لی ، بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا، بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی، بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیا تھا ، وفاقی حکومت نے وزیر توانائی کو پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔