ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تجویز 

ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تجویز 
کیپشن: Proposal to withdraw decision to increase electricity tariff for consumers up to 200 units per month

ایک نیوز:حکومت نے  ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز  دی ہے۔ 

  ذرائع کے   مطابق وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی، جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز  دی گئی ہے، وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔  

وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا، اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیڈ،نان پرویکٹیڈصارفین کیلئے اضافہ منظور کیا تھا، ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ، ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔  

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔