سابق کرکٹرز کا چیئرمین پی سی بی کو ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر بنانے کا مشورہ 

Jul 08, 2024 | 22:37 PM

ایک نیوز:سابق کرکٹر ز نے چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو سابق کرکٹرز نے پی سی بی چیئرمین کو ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر بنانے کا مشورہ  دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک کرنے حوالے سے لاہور میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی  کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس  ہوا ، اجلاس میں 15سے زیادہ سابق ٹیسٹ ،انٹرنیشنل کرکٹرز  نے شرکت کی،    شرکاء کی جانب سے قومی کرکٹ میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ  کیا گیا ۔

ذرائع  کے مطابق  کچھ سابق کرکٹرز نے بار بار کپتانی کی تبدیلی ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دی  جبکہ کچھ سابق کرکٹرز  کی جانب سے چیئرمین پی سی بی  سے سخت سوال کیے گئے ،  سابق کرکٹرز نے پی سی بی چیئرمین کو ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر بنانے کا مشورہ  بھی دیا۔  

اجلاس میں شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ،سکمدر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان  نے شرکت کی، سلمان بٹ ،اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم،عاصم کمال اور محمد سمیع  بھی شریک ہوئے۔  

مزیدخبریں