ایک نیوز: سائنس گروپ کے محمد ایان کاشف نے1200 میں سے 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق سائنس گروپ طلبہ میں سے دوسری پوزیشن معیز حیدر اور مہین سجاد نے 1186 نمبر لیکر حاصل کی ہے ،جبکہ 4طلبہ آبیرہ آصغر ،عبید اللہ عثمان ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
آرٹس گروپ کےطلبہ میں سے پہلی پوزیشن غلام حمای الدین نے 1073 نمبر لیکر حاصل کی ،دوسری پوزیشن احتسام الحق جبکہ تیسری پوزیشن محمد فرحان نے حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز 9 جولائی بروز منگل صبح 10 بجے میٹرک کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کریں گے، طلبہ اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔