ایک نیوز:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مثبت ذہن کی سیاست کا فقدان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے، ہم پورے ملک خصوصاً کےپی میں پیپلز پارٹی کوپھر منظم کرنا چاہتے ہیں، جتنی مشکلوں سے آج عوام گزر رہے شاید پہلے نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں نفرت،انا اور گالم گلوچ کی سیاست عروج پر ہے، غیر جمہوری حکومت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،اگر سیاستدان سنجیدگی سے مسائل کا حل نہیں نکالیں گے تو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک طرف معاشی مسائل ہیں تو دوسری طرف امن و امان کا مسئلہ ہے،امن و امان کے قیام سے معیشت مستحکم ہوگی اور سرمایہ کاری آئے گی،ایک طرف معاشی مسائل ہیں تو دوسری طرف امن و امان کا مسئلہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو افواج اپنے اہداف حاصل نہ کرسکیں، ہماری سکیورٹی فورسز نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی،اب ملک میں دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے، حکومت دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے اے پی سی بلا رہی ہے،پیپلزپارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور اپنی تجاویز دے گی، دہشتگردی کے حوالے سے پالیسی میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، ہم نے مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے،ہم ہمیشہ اپنی فوج اور پولیس کے ساتھ کھڑے رہے۔
ماضی میں پی پی پی کے مطالبے پر جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے دہشت گردی بارے پارلیمان کو بریف کیا، اے پی سی میں سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ حقیقت پر بات ہوگی ،ہم ان حقائق پر مبنی مؤقف دیں گے اور واضح پالیسی اپنائی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار کے پی کے حکومت نے ادا کرنا ہے۔
اگر کے پی حکومت دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی بجائے انکی سہولت کار بنے گی تو کیسے مقابلہ کریں گے، کے پی کے وزیر اعلیٰ ،صوبائی وزراء،سابق اسپیکر مانتے ہیں ہم ا ن تنظیموں کو فنڈنگ کرتے ہیں،اگر کے پی حکومت اپنے بجٹ سےڈائریکٹ فنڈنگ کرے گی تو پھر کیسےدہشتگردوں کا مقابلہ کیسے کریں گے،وزیراعظم نے اے پی سی بلاکر تمام پارٹیوں کو اپنا مؤقف دینے کا موقع دیا جو کہ اچھا اقدام ہے، اگر میں وزیر کارجہ رہتا تو ضرور کابل جاتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں غریب طبقے کو مفت سولرپینلز دینے کے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں۔