ایک نیوز:انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے فاتح ٹیم کے لیے 125 کروڑ بھارتی روپے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انعامی رقم 42 اراکین میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی سکواڈ میں 15 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ سٹاف، ریزروز اور دیگر 42 افراد شامل تھے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے جے شاہ کا 125 کروڑ کے انعام کا اعلان انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا، 15 رکنی سکواڈ کو یکساں طور پر 5، 5 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ سپورٹ سٹاف کے اراکین کواڑھائی اڑھائی کروڑ روپے دیئے جائیں گے اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے۔ 3فزیو تھراپسٹ، 3تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس،2 مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو 2،2کروڑ روپے ملیں گے جبکہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ایک ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ۔