پنجاب میں نجی آٹا وگندم کی سرکاری قیمتوں کے تعین میں سنگین غلطیوں کا انکشاف 

پنجاب میں نجی آٹا وگندم کی سرکاری قیمتوں کے تعین میں سنگین غلطیوں کا انکشاف 
کیپشن: Serious errors revealed in government pricing of private flour and wheat in Punjab

ایک نیوز: پنجاب میں نجی آٹا وگندم کی سرکاری قیمتوں کے تعین میں سنگین غلطیوں کا انکشاف   ہونے پر محکمہ خوراک پنجاب  کی جانب سے یکساں گندم قیمت پر آٹا کے مختلف نرخ مقرر کر دیئے گئے۔ 

تفصیلا کے مطابق پنجاب بھر میں فلور ملز نے متنازع سرکاری قیمتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،فلور ملز  ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خوراک پنجاب کے ساتھ ملاقات میں غلطیوں کے شواہد پیش کر دیئے  ،فلور ملز رہنماؤں عاصم رضا، حافظ احمد قادر، میاں ریاض ،خلیق ارشد، ماجد عبداللہ نے محکمہ خوراک کی غلطیوں کو بے نقاب کردیا ،سیکرٹری فوڈ نے 15 دن بعد قیمتوں کی درستگی کی تجویز دی  جبکہ   صوبائی وزیر خوراک نے ڈائریکٹر فوڈ کو نرخ فوری درست کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

صوبائی وزیر خوراک  بلال یسین کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں سرکاری نرخوں میں فرق کی نشاندہی کی گئی اسے فوری درست کرنے  کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ اور ہول میل آٹا کے مختلف سرکاری نرخوں سے تاجروں اور صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے،آٹے کے   نرخوں کی چیکنگ کے دوران دکانداروں کی سرکاری ٹیموں کے ساتھ بحث وتکرار  جاری ہے،دوسری جانب پنجاب میں گندم کی خریدو فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، فلورملز نے ہڑتال کے سبب خریداری کم کردی ،فلور ملز نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 10 جولائی سے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے ۔ 

محکمہ خوراک کے اعلی حکام کے متنازع اور ناقابل عمل فیصلوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا،فلور ملز  رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے میں گندم آٹا کی صورتحال کو بگڑنے سے بچانے کیلئے فلور ملز کا موقف بھی سنیں۔