فیصل آبادتعلیمی بورڈنے میٹرک کے نتائج کی پالیسی 5 سال بعد تبدیل کر دی 

فیصل آبادتعلیمی بورڈنے میٹرک کے نتائج کی پالیسی 5 سال بعد تبدیل کر دی 
کیپشن: Faisalabad Education Board has changed the matriculation result policy after 5 years

ایک نیوز:فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے2019کے بعد متعارف کرایا گیا  گریڈنگ سسٹم اچانک ختم کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی ٰ عثمان بزادار کے دور حکومت میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا ،وزیراعلی ٰمریم نواز نے دوبارہ پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز دینے کا سلسلہ شروع کرایا ،5 سال بعد بچوں کو میٹرک کے امتحانات کی مارک شیٹ جاری کی جائے گی،2019 سے بچوں کو اپنے نمبرز کو پتہ نہیں تھا کہ انہیں گریڈ جاری کئے جاتے  ہیں، پوزیشن ہولڈر زبچوں میں میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب 5 سال بعد کل ہو گی ۔ 

ذرائع تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈلز دینے کے فیصلے سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔